ڈاکٹر حسن محی الدین سے ساؤتھ افریقہ، سری لنکا و دیگر ممالک کے وفد کی ملاقات
مسلم امہ کے دامن پر دہشت گردی کا داغ لگانے کی ناجائز کوشش کی
گئی:ڈاکٹر حسن
وفد نے ڈاکٹر طاہرالقادری اور منہاج القرآن کی عالمگیر خدمات پرخراج تحسین پیش کیا
شب برأت گناہوں سے تائب ہونے اور اللہ کو راضی کرنے کی رات ہے:چیئرمین سپریم کونسل
منہاج القرآن یو کے مانچسٹر اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر کے والد کے انتقال پر تعزیتی
ریفرنس
لاہور (20 اپریل 2019) منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوت پر پاکستان آئے ہوئے ساؤتھ افریقہ، سری لنکا، کیوبا، زمبابوے، کینیا، یوگنڈا، برونڈی، میانمار اور وانڈا کے وفد نے ملاقات کی، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ مسلم امہ کے دامن پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا داغ لگانے کی ناجائز کوشش کی گئی، اسلام امن اور انسانیت سے محبت کا درس دیتا ہے، پوری دنیا کے سکالرز اسلام کے پرامن تشخص اور تعلیمات کو اجاگر کریں اور غلط فہمیوں کا ازلہ کریں، بین الاقوامی وفد میں عبداللہ الطاف، موسیٰ جابر، رتب ابوبکر، عمر، حسن، شعیب شامل تھے۔ وفد کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کروایا گیا، وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کے علم و امن کے فروغ کیلئے انجام دئیے جانے والے بین الاقوامی کردار اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
دریں اثناء ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج علماء کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شب برأت کی بابرکت رات کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ شعبان کی 15ویں رات کو اللہ کی رحمت خاص طور پر بندوں کی دعاؤں کی منتظر رہتی ہے، گناہوں پر نادم ہونا اور معافی مانگنا اللہ کریم کے ہاں پسندیدہ عمل ہے، جس شخص کو اللہ کے حضور دعا مانگنے کی توفیق نصیب ہو جائے اس پر اللہ کی رحمت و فضل کے دروازے کھل جاتے ہیں، گناہوں پر ندامت کا اظہار اور پھر گناہوں کا اعادہ نہ کرنے کا عہد توبہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور ملت اسلامیہ کو ہر قسم کی تکالیف سے نجات دے اور پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھے اور وطن عزیز کو اسلام، امن اور محبت کا گہوارہ بنائے۔
علماء کونسل کی طرف سے ملاقات کرنے والوں میں علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ مفتی خلیل حنفی، علامہ امداد اللہ شاہ، علامہ عثمان سیالوی، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ غلام ربانی تیمور و دیگر رہنما شامل تھے۔
دریں اثناء منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اسلامک سنٹر یو کے مانچسٹر کے ڈائریکٹر عبدالستار سراج کے والد کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی، تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فارن افیئر جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر ایف ایم آر آئی محمد فاروق رانا، جواد حامد، سید مشرف حسین شاہ و دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تبصرہ