علامہ قاری حافظ محمد یوسف براہوی محمد شہی کو دَورۂِ حَدیث کی تکمیل پر مبارکباد

منہاج القرآن علماء کونسل حیدرآباد کے ناظم علامہ جان محمد بروھی نے منہاج علماء کونسل حیدرآباد کے رکن اور حلقہ درود حیدرآباد کے انچارج علامہ قاری حافظ محمد یوسف براہوی محمد شہی کو دَورۂِ حَدیث اور ختمِ بُخاری شَریف پر مبارکباد دی ہے۔ اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں علَّامہ قاری حَافِظ مُحمد یُوسف براہوی مُحمّد شَہِی، کو دَورۂِ حَدیث اور ختمِ بُخاری شَریف مکّمل کرنے پر گل پوشی کی گئی اور روایتی ہار پہنائے گئے۔

علامہ حافظ یوسف بروہی نے 8 سالہ درس نظامی الحمدللّٰہ جامعہ مجددیہ رکن الاسلام حیدرآباد سے مکمل کیا۔ جہاں ایک بہت بڑے پروگرام اور عرسِ مفتی محمود الوری رحمۃ اللّٰہ علیہ کے موقع پر یہ ختم بخاری شریف منعقد ہوا۔

اس حوالے سے مزار مفتی محمود الوری رحمۃ اللّٰہ علیہ نزد راجپوتانہ اسپتال حیدرآباد میں ختم بخاری و عرس تقریب منعقد ہوئی، جس میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماء علّامہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے مُتّصِل سَند سے بھی فضلائے حدیث کو نوازا۔ ادارہ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے۔

پروگرام میں حضرت پیر ایوب جان سرہندی، حضرت آغا پیر فضلِ ربی، پیر مشتاق، زادہ مسرور احمد، حضرت پیر غلام مجدد، پیر غلام رضوانی، پیر محمد صادق، پیر شفیق احمد دادو، پیر کمال سلطانی کراچی اور علامہ پیر سوہو کے علاوہ سندہ بھر اور پاکستان بھر سے علماء، مشائخ، گدی نشین اور اہل علم تشریف لائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top