استقبال رمضان اور شہر اعتکاف کے تیاریاں شروع کر دی گئیں : جی ایم ملک
حکومت رمضان المبارک کو لوڈشیڈنگ فری مہینہ قرار دے، مطالبہ
رمضان المبارک اخلاقی، روحانی تربیت کا بابرکت مہینہ ہے : قائمقام ناظم اعلیٰ
لاہور (24 اپریل 2019) تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ جی ایم ملک نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل ملک بھر میں یکم رمضان المبارک سے شروع کر دیا جائیگا۔ معتکفین کی رجسٹریشن کےلئے مرکزی ڈیسک مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاءون میں قائم کیا جائے گا، آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبائی دفاتر میں بھی رجسٹریشن کی جائے گی۔ تنظیمی عہدیداران شہر اعتکاف 2019 کی رجسٹریشن کےلئے رابطہ مہم شروع کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر امیر لاہور حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، حاجی حنیف قادری، حفیظ اللہ جاوید، ساجد اصغر، رمضان ایوبی، حافظ صفدر، علامہ امداد اللہ شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔
جی ایم ملک نے کہا کہ رمضان المبارک اخلاقی، روحانی تربیت کا بابرکت مہینہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت رمضان المبارک کو لوڈشیڈنگ فری مہینہ قرار دے۔
قائمقام ناظم اعلیٰ نے کہا کہ مثالی معاشرہ وہی ہوتا ہے جس میں تمام انسان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں، حاجت مندوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے زندگی گزاریں، اسلام انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی تلقین کرتا ہے، ضرورت مندوں کی حاجت روائی ہر مذہب کی بنیادی تعلیم ہے۔ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنا خیرات، زکوۃ، فطرانہ تمام اعمال مال و وسائل کو معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت کی فلاح کا دین ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا مقصد اولین خدمت انسانیت اور مصطفوی معاشرے کا قیام ہے۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام نے محتاجوں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے، تحریک منہاج القرآن کے کارکنان بلا امتیاز رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔
تبصرہ