سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ شہباز شریف کو واپس لایا جائے: عوامی تحریک

مورخہ: 02 مئی 2019ء

کیس کی غیر جانبدار تفتیش تکمیل کے مرحلہ پر کیوں رکی حقیقت ظاہر ہو جائے گی
وزیر اعظم نے قوم سے عہد کیا ہے کسی لٹیرے کو این آر او نہیں ملے گا

لاہور (2 مئی 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ قومی لٹیروں اور قاتلوں کو فرار کروانے کی سہولت کے ثبوت ملے تو شدید ردعمل آئیگا۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے انصاف اور ماسٹر مائنڈز کو تختہ دار تک پہنچانے کےلئے قانونی چارہ جوئی کے لئے ہر حد تک جائینگے۔ ماڈل ٹاؤن کے قاتل شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ چھوڑ دیا، پس پردہ کیا کہانی ہے سامنے آ جائے گی تاہم ہم صرف اتنا جانتے ہیں شریف برادران سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور بےگناہ کارکنوں کے خون کا حساب انہی سے لینا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والی ماڈل ٹاؤن کیس کی تفتیش تکمیل کے آخری مرحلے پر کیوں رکی؟ حقیقت ظاہر ہو جائے گی۔ ہمارا ایمان ہے بے گناہوں کے قاتل اور ان کی سہولت کار بھی نشان عبرت بنیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے قوم سے عہد کیا ہے کہ کسی لٹیرے کو این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی قاتل شہباز شریف کو واپس لایا جائے۔ ماڈل ٹاؤن کے قاتل ایک ایک کر کے فرار کروائے جارہے ہیں۔ 14 بےگناہوں کے قتل عام کا انصاف عدالت سے مانگ رہے ہیں ترجمان نے مزید کہاکہ کرپٹ اشرافیہ کے تتر بتر ہونے کے بعد بہت جلد انکے نام نہاد دیہاڑی دار ترجمان بھی سیاسی منظر نامے سے ’’ڈیلیٹ‘‘ ہو جائینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top