قرآن مجید متقین کیلئے ہدایت ہے: منہاج القرآن ملتان کے درس عرفان القرآن میں علامہ ندیم مظفر اعوان کا خطاب

مورخہ: 12 مئی 2019ء

تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی اور افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگر درشید علامہ ندیم مظفر اعوان نے ’’اختیارات مصطفیٰ ﷺ ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی حضرت تاجدارِ کائنات ﷺ کو جو رفعت شان عطا فرمائی اس میں یہ بھی ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے تشریعی، تشریحی اور تکوینی اختیارات سے سرفراز فرمایا۔آپ نے اپنی سیرت طیبہ میں احکام ربانی کی عملی تفسیر پیش فرمائی جو امت کیلئے کامل نمونہ ہے۔

آپ نے اپنی پاکیزہ سیرت کے زریعے زندگی کے ہر گوشے کیلئے رہنمائی مہیا فرمائی۔قرآن مجید عظمت و شان رسالت کا الوہی بیان اور متقین کیلئے ہدایت ہے۔آج تحریک منہاج القرآن امت کا قرآن مجید سے ٹوٹا ہوا رشتہ جوڑنا چاہتی ہے،یہی رجوع الی القرآن ہے ۔آج ہمیں عظمت رسالت کو قرآن مجید سے سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا رشتہ محبت اپنے پیارے نبی کی ذات کے ساتھ مضبوط ہوسکے۔دین و دنیا کی بھلائیاں اطاعت رسول میں ہی پنہاں ہیں۔

درس قرآن کی نشست میں یاسرارشاد دیوان، شوکت ڈوگر، رائو محمد عارف رضوی، مخدوم شہباز ہاشمی، میجر محمد اقبال چغتائی، انجینئر جواد صادق، چوہدری جاوید بندیشہ، سجاد نقشبندی، پروفیسر جاویداختر زواری، خالد محمود، حسین مصطفوی، صابر علی، قاری سیف الرحمن، شاہد محمود، احسان رمضان ایڈووکیٹ، ہما اسماعیل، انعم مصطفیٰ، اسماء اور ماریہ کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top