ڈاکٹر طاہرالقادری کا میاں محمود الرشید کو ٹیلی فون، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 14 مئی 2019ء

لاہور (14 مئی 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کو ٹیلی فون کر کے انکی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے میاں محمود الرشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بھی مرحومہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top