ڈاکٹر طاہرالقادری کا قمر الزمان کائرہ کو فون، بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

مورخہ: 18 مئی 2019ء

سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپورکی قیادت میں وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی

لاہور (18 مئی 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کو ٹیلیفون کیا اور ان سے ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے، میری دلی دعا ہے کہ اللہ رب العزت سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کی توفیق دے اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر پنجاب راجہ زاہد محمود نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعدازاں قمر زمان کائرہ سے ملاقات کر کے دلی تعزیت کا اظہار کیا، خرم نواز گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

Khurram Nawaz Gandapur call on Murad Saeed

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top