سرگودھا میں علامہ احسان رضوی کا درس عرفان القرآن

مورخہ: 19 مئی 2019ء

Dars e Irfan ul Quran

تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام سرگودھا میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست جامع مسجد پیر سید حامد علی شاہ میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ احسان رضوی نے ’’قیام و صیام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے صحیفہ انقلاب عرفان القرآن کی روشنی میں سامعین و حاضرین کو بتایا کہ اللہ کریم نے ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے تحفہ دیا ہے تاکہ مسلمان دن کو اللہ کریم کیلئے روزہ رکھے اور رات کو تراویح اور دیگر عبادات میں قیام کرے جس کی وجہ سے اللہ کریم مسلمانوں کو معاف فرمائیں گے اور جنت الفردوس میں ان کے لیے اللہ کریم نے خاص انعام واکرام کااعلان کر رکھا ہے اور روزہ دار کیلئے باب الریان کا وعدہ ہے کہ جنت کے دروزے باب الریان میں سے فقط روزہ دارکو گزارہ جائے گا اور اُنہیں رب کریم کا دیدارکروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں کہ لفظ رمضان کے پانچ حروف ر، م، ض، ا، ن ر سے مراد ریاضت وعبادت ہے۔ لفظ رمضان کا پہلا حرف ر ایمان والوں کو بول بول کر پیغام دے رہا ہے کہ اپنی ریاضت وعبادت میں اضافہ کردو۔ م بتا رہا ہے کہ وہ ریاضت وعبادت کرنی کیسے ہے، م سے مراد محبت الٰہی ہے۔

رمضان میں عبادت کرنے والے جس رب کی بارگاہ میں قیا ورکوع وسجود کرتے ہیں اس کی محبت من میں بسا کر اس رب کی عبادت کریں، اگلے تینوں حروف رب کی رحمتوں کو بیان کررہے ہیں ض سے مراد ضمانت بخشش الٰہی ض پیغام دے رہا ہے کہ رب کی محبت کو دل میں بساکر صیام وقیام کرنے والوں مالک کائنات عرش پہ بیٹھ کے اعلان کرتا ہے کہ فرشتوں گواہ ہوجاو میں اپنے بندے کی بخشش کا اعلان کرتا ہوں، پھرا اپنا پیغام دے رہا ہے اس کا پیغام الفت الٰہی ہے الفت بھی محبت کو کہتے ہیں چاہت کو لیکن یہ الف کے مقام والی محبت اپنا عجیب رنگ دکھاتی ہے الف کے مقام پہ محب خدابن گیا محبوب بندہ خدا بن گیا، ۔ پھر ن اپنا پیغام نورالٰہی لاتا ہے ن سے مراد نور الٰہی جب بندہ خدا اپنے رب کی رضا کیلئے قیام وصیام بن جاتا ہے پھر دلوں سے حجاب اٹھائے جاتے ہیں اوراللہ کا نور براہ راست بندے کے دل میں اتارا جاتا ہے۔

اس سے پہلے پروگرام کا باقاعدہ آغاز نماز فجر کے بعد ہوا، جس میں سرگودھا اور گردونواح سے خواتین وحضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے منہاج القرآن سرگودھا کی اس کاوش کو بھرپور سراہا۔ پروگرام کے شرکاء میں 6 عدد عرفان القرآن کے نسخہ جات بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی اور شرکاء نے منہاج القرآن سرگودھا کی اس کاوش کو بھرپور سراہا۔

رپورٹ: چوہدری شوکت ابرار۔ انفارمیشن سیکرٹری سرگودھا

Dars e Irfan ul Quran

Dars e Irfan ul Quran

Dars e Irfan ul Quran

Dars e Irfan ul Quran

Dars e Irfan ul Quran

Dars e Irfan ul Quran

Dars e Irfan ul Quran

Dars e Irfan ul Quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top