ماہ صیام و قیام لازم و ملزوم، مقصد حصول تقویٰ ہے: علامہ فیاض بشیر قادری کا ملتان میں درس عرفان القرآن

مورخہ: 16 مئی 2019ء

تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست 16 مئی 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ فیاض بشیر قادری نے ’’صیام و قیام ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ درس عرفان القرآن کی اختتامی نشست کی صدارت سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہیدؒ مخدوم سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی نے کی۔ علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماہ صیام اور قیام کو لازم و ملزوم ٹھہرایا ہے اسی لئے مسلمان اس مقدس مہینے میں دن میں روزہ اور رات میں قیام کرتے ہیں اور اس کا مقصد حصول تقویٰ ہے۔ روزہ فقط کھانے پینے سے رکنے کا نام نہیں بلکہ روزے کا ہر قسم کے گناہوں سے بچنا اور اس پر استقامت کے ساتھ قائم رہنا ہی روزے کا حقیقی فلسفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزہ کے ذریعے حسد، لاچ، طمع اور جھوٹ جیسے رذائل سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہی منزل تقویٰ ہے اور اسی سے قرب الہی کی منزل نصیب ہوتی ہے۔ صاحبِ صیام پورا سال گناہوں سے دور اور قربِ الہی کی کیفیت میں رہتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اس دور میں روزہ داروں کو صاحبِ صیام بننے کا درس دے رہی ہے۔

پروگرام کے آخر میں مخدوم ابوالحسن گیلانی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی روحانیت کے فروغ کیلئے علمی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اختتامی دعا بھی کرائی۔

درس قرآن کی اختتامی نشست میں سینئر صحافی اکمل وینس، علامہ مجاہد عباس گردیزی، رکن الدین ندیم حامدی، مرزا راشدا لقادری، مخدوم شہباز ہاشمی، یاسرارشاد، میجر محمد اقبال چغتائی، رائو محمد عارف رضوی، احسان سعیدی، علامہ عبدالحنان حیدری، پیر مدنی قادری، کامران عالم نقشبندی، محبوب علی قادری، محمد تسلیم عطاری، مفتی جمیل فریدی، قاری عبدالعزیز، سجاد نقشبندی، پروفیسر مجیب الرحمن ہاشمی، محمد احمد قریشی، قاری سیف الرحمن، رانا منعم، محمد غزالی، ہما اسماعیل، فاطمہ منعم، اسمائ، ماریہ، خدیجہ الزہرائ، انعم مصطفیٰ، صبا اور صدف کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top