جنوبی افریقہ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ڈربن میں مستحق افراد میں اشیائے ضروریہ کی تقسیم

مورخہ: 12 مئی 2019ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈربن جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 12 مئی 2019ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال جنوبی افریقہ کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی کی نگرانی میں نے ڈربن میں امدادی کیمپ قائم کیا گیا جس میں سیلاب زدگان اور غربت سے متاثرہ افراد کے درمیان کمبل، اشیائے ضروریہ اور اشیائے خورد و نوش تقسیم کی گئیں۔ کیمپ میں منہاج القرآن ڈربن کے صدر علامہ ایوب طفیل، اے کے محمد عثمان، اشفاق احمد، منیر طاہر، محمد عثمان، ذاکر رفیق، نادر رفیق، مسعود احمداور دیگر کارکنان موجود تھے۔

اس موقع پر علامہ طاہر رفیق نقشبندی کا کہنا تھا ڈربن کے نواح میں مزدور اور غریب افراد ساحل سمندر پر بغیر کسی چھت کے بے یارو مددگار زندگی بسر کررہے ہیں اور بارش کی صورت میں پلاسٹک اوڑھ کر گزارا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی افراد لقمہء اجل بن گئے اور سینکڑوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا بانی و سر پرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سربراہی میں تحریک کے کارکنان فروغ اسلام سمیت دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود میں مصروف عمل ہیں۔ آج کا یہ کیمپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کے مختلف علاقوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئےمصروف عمل ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top