شہداء ماڈل ٹاؤن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: سردار شاکر مزاری کا ملتان ڈویژن کے اجلاس سے خطاب

مورخہ: 17 جون 2019ء

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری نے تحریک منہاج القرآن ملتان ڈویژن کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن نے قربانیوں کی عظیم تاریخ رقم کی، شہداء ماڈل ٹاؤن ہمارا فخر ہیں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم نے پانچ سال تک قانونی جنگ لڑی ہے اور انصاف کے حصول تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

پانچ سال قبل 17 جون کو وقت کے حکمرانوں نے جبر وبر بریت کی بدترین مثال قائم کی۔ ہم 17 جون کو قرآن خوانی کے ذریعے شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے اورانکی روح کو ایصال ثواب کریں گے۔ تنظیمات ہر سطح پر قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کے لواحقین نے بھی عزم و استقامت کی منفرد تاریخ رقم کی۔ انہوں نے ہر قسم کے دباؤ اور لالچ کو ٹھکرا کر عہد وفا نبھایا۔ ہم شہداء کے لواحقین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس میں مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی، یاسرارشاد دیوان، احسان سعیدی، لودھراں سے راؤ محمد اسحاق، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک محمد انور قادری، وہاڑی سے جاوید اشرف وڑائچ، حاجی بشیر بھٹی، ڈاکٹر راؤ منور علی، خانیوال سے ڈاکٹر رفیق بھٹہ، محمد افضل قادری، محمد سجاد نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top