خرم نواز گنڈاپور کا حیدر آباد ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

مورخہ: 20 جون 2019ء

Khurram Nawa Gandapur Secretary General PATلاہور (20 جون 2019) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے حیدر آباد ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے ٹرین حادثے میں جاں بحق کےلئے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش کےلئے دعا کی۔ انہوں نے لواحقین کےلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اس بات کی تحقیقات ضروری ہیں کہ حادثہ کیوں پیش آیا، انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات اور حقائق کی روشنی میں ایسے انتظامات کئے جانا ضروری ہیں جن سے مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top