ڈاکٹر طاہرالقادری سکالر شپ ایوارڈ کے اجراء پر مبارکباد

مورخہ: 23 جون 2019ء

منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے پڑھا لکھا پاکستان کی جدوجہد میں سب سے آگے ہیں
منہاج یونیورسٹی کی طرف سے اس سال فیسوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان خوش آئند ہے
امیر لاہور منہاج القرآن حافظ غلام فرید کا ایگزیکٹو کونسل کے مشاورتی اجلاس میں خطاب

لاہور (23 جون 2019) تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ذہین طلبہ و طالبات کےلئے ڈاکٹر طاہرالقادری سکالر شپ ایوارڈ کے اجراء پر منہاج یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور پوری ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہین بچوں کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو اس سکالر شپ ایوارڈ سے تعبیر ملے گی۔ پرائیویٹ شعبہ میں پسماندہ علاقہ جات کے طلباءو طالبات کو فیسوں کی مد میں کروڑوں روپیہ سالانہ ریلیف دینے پر ملائشیاء میں منہاج یونیورسٹی کو ’’گڈ گورننس کا ایوارڈ‘‘ بھی مل چکا ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے پڑھا لکھا پاکستان کی جدوجہد میں سب سے آگے ہیں۔ منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کے مشاورتی اجلاس میں انہوں نے کہاکہ موجودہ مہنگائی میں اضافہ کے دور میں منہاج یونیورسٹی نے فیسوں میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے ہزاروں خاندانوں کے زیر تعلیم بچے فائدہ اٹھائیں گے۔ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنیوالے دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی منہاج یونیورسٹی کے خدمت انسانیت کی سوچ کی پیروی کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم بہت مہنگی ہو رہی ہے، غریب والدین محدود آمدنی کی وجہ سے بچوں کو جدید عصری تعلیم دلوانے میں مشکلات کا شکار ہیں، اعلیٰ تعلیمی ادارے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد اور اپنے اللہ کو راضی کرنے کےلئے منافع کو کم کر دیں، تعلیم یافتہ پاکستان ہی 22 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کی ضمانت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top