سید فرحت حسین شاہ اور مدثر اقبال کی پروفیسر ڈاکٹر کرسٹین ٹرول سے ملاقات

مورخہ: 23 جون 2019ء

منہاج القرآن فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ سید فرحت حسین شاہ اور قاری مدثر اقبال نے فرینکفرٹ جرمنی میں CIBEDO۔BEITRÄGE کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر کرسٹین W ٹرول سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر کرسٹین عربی، فارسی، اردو، فرانسیسی، یونانی، اٹالین، جرمن اور انگلش سمیت بے شمار زبانوں پر عبور حاصل ہے اور کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

ملاقات میں تقابل ادیان فلسفہ مذہب، الہیات اور روحانیات جیسے اہم مضامین کےفوائد و ثمرات کو سمیٹنے کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ سید فرحت حسین شاہ اور قاری مدثر اقبال نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اقوام عالم، اتحاد بین المذاہب، امن و سلامتی اور تقابل ادیان کیلئے خدمات کا تفصیل سے تعارف کرایا۔

ڈاکٹر کرسٹین نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی امن ا وراتحاد بین المذاہب کیلئے کی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ منہاج القرآن کے ساتھ مل کر نوجوان نسل اور طلبا کے لئے علمی و فکری اور تفریحی سر گرمیوں میں مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جرمنی میں علماء کئلیے مسلم کرسچن ڈپلومہ کورس کی کلاسز کا بھی بہت جلد آغاز کریں گے جس کیلئے میڈم Feshi ابتدا ہی مراحل کی تیاری اور جرمن گورنمنٹ سے منظوری کیلیے خدمات کا فریضہ سر انجام دیں گے۔

اس سلسلہ میں اگلا اجلاس میڈم Feshi کے ساتھ ہو گا، جس میں علماء کورس کا نصاب، دورانیہ، ٹیچرز اور طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top