منہاج انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام منہاج بکس کی نئی ویب سائٹ کا اجراء
منہاج انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام منہاج بکس ڈاٹ کام کے نئے ورژن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ www.minhajbooks.com کا باقاعدہ اجراء منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے 14 جون 2019ء کو کیا، اس موقع پر صابر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ منہاج بکس ڈاٹ کام ویب سائٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آن لائن تصانیف پر مشتمل ہے۔ ویب سائٹ کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ویب ڈویلپنگ ٹیم نے ڈویلپ کیا ہے۔
منہاج بکس ڈاٹ کام پر اردو، انگلش اور عربی زبان میں کتب کا ذخیرہ ٹیکسٹ، امیجز، پی ڈی ایف اور زپ فارمیٹ میں میسر ہے، جنہیں موضوعات قرآنیات، الحدیث، ایمانیات سمیت دیگر درجنوں موضوعات میں ترتیب دیا گیا ہے۔
ویب سائٹ پر اب تک 446 یونیکوڈ کتب، 603 آن لائن کتب اور 1142 تمام فارمیٹ پر مشتمل کتب موجود ہیں، جنہیں صارف باسانی ڈاون لوڈ بھی کر سکتا ہے۔ ویب سائٹ پر تمام کتب کے 1 لاکھ 92 ہزار اور 890 صفحات موجود ہیں، جن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ویب سائٹ پر سرچ کی بہترین سہولت بھی دی گئی ہے، جس میں صارف انگریزی، اردو اور عربی زبان میں کتب تلاش کر سکتا ہے۔
ویب سائٹ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نئی شائع ہونے والی کتب کا الگ سے پورٹل بنایا گیا ہے، جس میں تازہ ترین نئی کتب بارے معلومات موجود ہیں۔ مستقبل میں صارف منہاج بکس ڈاٹ کام کے ذریعے کتب کی آن لائن خریداری بھی کر سکے گا۔
تبصرہ