لودھراں میں عدنان جاوید کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ڈائریکٹر فنانس ادارہ منہاج القرآن عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عہدیداران کے علاوہ بڑی تعداد میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

رسم قل میں راؤ اسحاق خان، علامہ نصیر بابر، ملک اسلم حماد، چودھری عبد الغفار سنبل، فوجی ظہور حسین کے علاوہ دیگر عمائدین بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top