ڈائریکٹر فنانس منہاج القرآن عدنان جاوید مرحوم کے لیے لندن میں دعائیہ تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے لندن کے زیراہتمام ڈائریکٹر فنانس منہاج القرآن عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب 4 جولائی 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ صاحبزادہ حماد مصطفیٰ اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دعائیہ تقریب میں ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، سفیر یورپ علامہ نذیر احمد، شیخ الحدیث حبیب الرحمٰن، علامہ سید ظفراللہ شاہ، علامہ غلام جیلانی، مفتی مجاہدالدین چوھدری، منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے رہنماء علامہ صادق قریشی، سید علی عباس بخاری، علامہ ذیشان قادری، علامہ اشفاق عالم، علامہ جنید اسلام، علامہ ساجد قادری، علامہ محمودالحسن فراشوی، علامہ حلال، علامہ عبدالقدیر، مفتی اشرف، قاری جمیل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے عہدیداروں و کارکنان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عدنان جاوید کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو گرانقدر قرار دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی دعا بھی کی۔ تقریب کے آخر میں شرکاء نے شیخ الاسلام سے ان کے بھانجے عدنان جاوید کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top