منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام پرنسپلز کی ٹریننگ ورکشاپ
معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے ایڈمنسٹریٹو سٹاف کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت ضروری ہے
ٹریننگ ورکشاپ سے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی راشد حمید کلیامی نے خطاب کیا
لاہور (4 جولائی 2019ء) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام تربیتی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پرنسپلز ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا، جس میں فیصل آباد زون کے پرنسپل حضرات نے شرکت کی، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر راشد حمید کلیامی نے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تدریسی شعبہ کو بہترین ایڈمنسٹریٹرز کی ضرورت ہے تاکہ تدریسی معیار میں بہتری لائی جا سکے اور ایک بہترین نسل کی آبیاری کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ یہ زمانہ جدید ٹیکنیکس کا ہے، پرنسپلز کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تدریسی عملہ کی عصری ضروریات کے مطابق کوچنگ اور تربیت کے تقاضے پورے کرے اور باقاعدگی سے ریفرشرز کورسز کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ نصاب اور فرسودہ طریقہ تدریس فی زمانہ معیاری تعلیم کے اہداف پورے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پرائیویٹ سیکٹر کا واحد ایجوکیشن نیٹ ورک ہے جو عصری ضروریات کے مطابق نصاب سازی کے ساتھ ساتھ ٹیچر ٹریننگ پروگرام پر سب سے زیادہ فوکس کرتا ہے اور اب الحمدللہ ایک قدم اور آگے آتے ہوئے ایڈمنسٹریٹو سٹاف بالخصوص پرنسپل حضرات کو بھی ٹرینڈ کیا جارہا ہے تاکہ وہ سکول کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کے حوالے سے بھی اپنا بہتر کردار ادا کر سکیں۔
شرکائے ٹریننگ نے پرنسپل کی ٹریننگ کے اچھوتے تربیتی پروگرام پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ایم ڈی راشد حمید کلیامی کو مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ پرنسپل ٹریننگ کے اس پروگرام کا دائرہ کار پاکستان بھر کے تمام زون تک بڑھایاجائے۔ ٹریننگ سیشن میں ماہرین تعلیم نے موثر طریقہ تدریس، ایسیسمنٹ ٹیکنیکس، ریوارڈ پنشمنٹ اور افیکٹو مینجمنٹ کنڈکٹ کے موضوعات پر لیکچرز دیئے گئے۔
تبصرہ