تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فنانس اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بھانجے عدنان جاوید مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انسانیت کیلئے زندہ رہنے والوں کے متعلق اللہ تعالیٰ دنیا میں ہی خاص و عام کے دلوں میں احترام کے جذبات پیدا کر دیتا ہے اور انسانیت سے پیار کرنے والوں کیلئے آخرت میں بھی انعامات اور بڑے درجات ہیں، مخلص افراد تحریکوں، تنظیموں اور جماعتوں کا سرمایہ ہوتے ہیں، یہی لوگ سوسائٹی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا سبب بنتے ہیں۔

تعزیتی ریفرنس میں عدنان جاوید مرحوم کے والد محترم محمد جاوید، سسر صبغت اللہ قادری، میاں زاہد اسلام و دیگر عزیز و اقارب کے علاوہ منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، رانا محمد ادریس، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، قاضی فیض الاسلام، سید امجد علی شاہ، جواد حامد، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، عرفان یوسف، فرح ناز، غلام ربانی تیمور، شکیل احمد طاہر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے عدنان جاوید مرحوم کی تنظیمی، تحریکی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا، تعزیتی ریفرنس سے قبل قرآن خوانی بھی ہوئی، تعزیتی ریفرنس میں مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top