تحریک منہاج القرآن لودھراں کا ورکرز کنونشن
تحریک منہاج القرآن لودھراں کاورکرز کنونشن بسلسلہ عید ملن پارٹی منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن علماءکونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے علاوہ ضلع بھر کی پی پی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ تحریک منہاج القرآن سے وابستہ افراد بہت بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر مرکزی نائب ناظم سردار شاکر خان مزاری نے تحریک منہاج القرآن کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے حسین چہرے پر دہشت گردی کی دھول کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری احسن طریقے سے صاف کرنے میں مصروف ہیں پوری اسلامی دنیا ڈاکٹر طاہرالقادری کی دینی خدمات پر ناز کرتی ہے عالمی امن کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کے افکار اور نظریات سے پوری دنیا استفادہ کر رہی ہے مسلکی گروہی تعصبات کی عینک اتار کر جب طاہرالقادری کے نظریات افکار اور خدمات کو دیکھا جائے تو اسلام کے دفاع کے لیے ان کی ان کی شخصیت واحد و یکتا نظر آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس دور میں اسلام کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے مسلم نوجوانوں کو درے مصطفی کی طرف لا رہی ہے۔ ہم نے منظم ہو کر اسلام کے احیاءکا فریضہ سرانجام دینا ہے۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن ضلع لودھراں کے تمام پی پی حلقہ جات کی تنظیمات کو اس کامیاب ورکر کنونشن پر مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ مرکز کے دیئے گئے اہداف کو تنظیمات جلد حاصل کرلیں گی۔
زونل ناظم رانا ممتاز نون نے کہا کہ قرآنی تعلیمات ہمیں اصلاح امت کے فریضہ کی طرف بلا رہی ہیں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کا فرض ہے کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات قوم کے ہر فرد تک پہنچائیں۔
ضلعی امیر چوہدری عبدالغفار سنبل نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن رجوع الی القرآن اور اتحاد امت کی تحریک ہے۔ ہمیں نوجوان نسل کو دین کی طرف مائل کرنا ہے۔
ناظم تربیت حاجی راؤ شمشاد علی خان نے فکر اقبال کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی غرض وغایت بیان کی۔
صدر منہاج القرآن علماءکونسل علامہ نصیر احمد بابر نے کہا کہ اولیاءو صالحین کا فیضان تحریک منہاج القرآن کی مثالی تربیت کے ذریعے عوام الناس تک پہنچایا جارہا ہے۔
صدر پی پی حلقہ 227 ملک اسلم حماد نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے امت مسلمہ کی سربلندی کا جو خواب دیکھا ہے اس کی تعبیر کے لیے جان تک کی بازی لگا دی جائے گی۔
اس موقع پر علامہ اسحاق الازہری رانا خضر حیات چودھری سلیم میو، رانا طاہر، چودھری کلیم اللہ سنبل صدر ایم ایس ایم اورسید وسیم عباس شاہ نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں سید حنیف شاہ، سید مدثر نقوی، حافظ کاظم رضا، رضوان فاروقی، افنان فاروقی، حافظ اختر اسماعیل شاہ، ملک یوسف چنڑ، ملک منیر عمران ریحان، حافظ ارشاد، حافظ اعجاز الحق، محمد شاہد، علی مصطفیٰ، سید وسیم عباس، عابد جوئیہ، احمد یار چنڑ، رانا عابد نواز خواجہ محمد قاسم ملک سلطان آرائیں رمضان پہوڑ، غلام مصطفی سید گلزار شاہ سید جلال شاہ ملک یوسف چنڑ ملک محمد عابد حافظ محمد عابد خواجہ احمد قادری رانا عبدالستار خان قاری عبدالقیوم غوری فوجی ظہور حسین ڈاکٹر رانا محمد ادریس تنویر اصغر ڈاکٹر عمر محمد مجاہد مہروی محمد سہیل چوہدری محمد سلیم محمد زاہد محمد عباس محمد شہزاد محمد علی محمد اکرم شاہد مہینے محمد شریف غلامان مصطفی محمود بھٹی خضرحیات لودھراں محمد احمد عظیم خان عابد جوانی خواجہ اطہر خلیلی محمد ابراہیم ملک اللہ یار سردار اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ مرزا محمد اسلم نے شرکت کی۔
پروگرام میں ضلعی ناظم ملک انور قادری نے تقریب کی نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ تقریب کے آخر میں پیر سید شفیق شاہ بخاری نے دعا کروائی آخرمیں شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کروائی گئی۔
تبصرہ