تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام عدنان جاوید کے لیے دعائیہ تقریب

تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام منہاج القرآن کے مرکزی ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کے لیے دعائیہ تقریب القادریہ جھنگ المعروف فریدیہ ٹرسٹ محلّہ پرانی عید گاہ جھنگ صدر میں الحاج محمد صبغت اللّہ قادری کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی۔ پروگرام میں قرآن خوانی کا اہتمام بعد نمازِ عصر تا مغرب کیا گیا، جس میں فیملی ممبران کے علاوہ TMQ جھنگ کے قائدین، ورکرز اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

قرآن خوانی کے بعد تلاوت اور نعت خوانی کی محفل بھی منعقد ہوئی، جس میں قاری غلام عباس، شوکت علی باروی، شہباز احمد قادری اور حافظ ثقلین عباس نے بارگاہِ سرورِ کونین صلّی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم میں عقیدت کے پُھول نچھاور کئے۔ علامہ محمد آصف حجازی ضلعی صدر TMQ جھنگ نے عدنان جاوید قادری کی زندگی کے مختلف گوشوں اور انکی بیمثال خدمات کو سراہا۔

پروگرام کے دوران چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عدنان جاوید مرحوم کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔ آخر میں علامہ عبدالقدیر قادری نے ختمِ قرآن پڑھا اور علامہ محمد آصف حجازی اور مفتی عطاء المجتبٰی باروی نے خصوصی دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top