تحریک منہاج القرآن شمالی زون کے ضلعی و تحصیلی ذمہ داران کا مری میں دو روزہ کیمپ

تحریک منہاج القرآن شمالی زون کے ضلعی و تحصیلی ذمہ داران کا مری میں دو روزہ روحانی، تربیتی، تنظیمی اور تفریحی کیمپ منعقد ہوا، جس میں شمالی زون کے ضلعی و تحصیلی ناظمین اور صدور نے شرکت کی۔ کیمپ میں تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا۔

کیمپ میں صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے بھی خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو دروس عرفان القرآن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آخری سیشن میں علامہ اعجاز ملک نے بھی گفتگو کی۔ کیمپ کے اختتام پر نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے تنظیمات کو آئندہ کے اہداف کے بارے بتایا۔ کیمپ کا باقاعدہ اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top