منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن

علامہ فیاض بشیر قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقدہ سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر صدری میں دین کے احیاءکے لیے تجدیدی شخصیات پیدا ہوتی ہیں جو اللہ کے دین کو عصری تقاضوں سے ہم قدم امت کے سامنے رکھتی ہیں۔ دور حاضر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بلاشبہ مجدد رواں صدی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی دینی، ملی، سیاسی سماجی فلاحی، معاشرتی، روحانی اورتحریروتقریر کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم اور سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہر طرح کی مخالفتوں کے باوجود تحریک منہاج القرآن کے قافلے میں عاشقان رسول جوق در جوق شریک ہورہے ہیں اور یہ قافلہ سوئے منزل رواں دواں ہے۔ منہاج القرآن کی منزل مصطفوی انقلاب ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان کا فرض ہے کہ وہ اپنے کردار کو مصطفوی رکھیں۔

تحریک منہاج القران کے سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن میں بہت بڑی تعداد میں خواتین وحضرات کے علاوہ علماءکرام مشائخ عظام اساتذہ کرام، طلباء، سماجی شخصیات کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران، کارکنان وابستگان اور منہاج القرآن یوتھ لیگ وویمن لیگ ایم ایس ایم علماءکونسل بھی شریک ہوئے۔ پروگرام میں پل بہشتی سے فوجی اعجاز کی قیادت میں خواتین و حضرات کا ایک بہت بڑا قافلہ اس درس میں شریک ہوا۔ اڈا پرمٹ سے راو طاہر، راو نوید اور دیگر کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہئے۔

رانا اشرف علی خان، میاں نذیر، ملک ارشد، ملک سلطان ارائیں، ضلعی صدچودھری ر حاجی عبدالغفار سبنل، راو اسحاق خان، علامہ نصیر بابر صدر منہاج القرآن ملک اسلم حماد اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، قاری قیوم، پروفیسر نعمان، قاری فیصل، مرزا ارشد، علامہ اسماعیل مہرآبادی، پیر مدثر نقوی، فوجی ظہور حسین، مسز ارشاد منظور کے علاوہ پیر سید شفیق شاہ بخاری بطور صدر محفل شریک ہوئے۔ آخر میں ملکی استحکام کے لیے دعا ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top