ڈاکٹر طاہرالقادری کا ناظم فنانس منہاج القرآن نٹال جنوبی افریقہ اس حسینی کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (26 جولائی 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زونل ناظم فنانس برائے نٹال زون اس حسینی کی خوشدامن کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم جی ایم ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے ساؤتھ افریقہ ریجن میاں محمد اشتیاق نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top