ملتان میں منہاج القرآن ایجوکیشنل کمپلیس کا قیام جنوبی پنجاب کیلئے عظیم علمی مرکز ثابت ہوگا: نوراللہ صدیقی

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے ملتان میں زیرتعمیر جامع مسجد منہاج القرآن اورمنہاج ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما عین الحق بغدادی، مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی اور ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوراللہ صدیقی نے کہا کہ ملتان میں منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس کا قیام پورے جنوبی پنجاب کیلئے عظیم علمی مرکز ثابت ہوگا جہاں پر دور دور سے تشنگان علم آکر اپنی علمی پیاس بجھائیں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اسلامک سنٹرز دینی و دنیاوی تعلیم اورتربیت کا حسین امتزاج ہیں اور ملتان میں تعمیر ہونیوالا منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ ایجوکیشنل کمپلیکس معاشرے کے مختلف طبقات کے مابین محبت اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جبکہ بین المذاہب اور بین المسالک رواداری کا بھی مرکز بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس میں قائد تحریک کے وژن کے عین مطابق مرکزی جامع مسجد منہاج القرآن، شعبہ تحفیظ القرآن، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز برائے خواتین، منہاج القرآن ماڈل سکول اوردیگر شعبہ جات قائم کئے جائیں گے جبکہ ماہانہ شب بیداری، دروس قرآن، محافل نعت اورسالانہ مسنون اعتکاف کے زریعے عوام الناس کی دینی، اخلاقی وروحانی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ نوراللہ صدیقی نے زیرتعمیر کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کو سراہا۔ انہوں نے اس کمپلیکس کو تحریک منہاج القرآن کی جانب سے جنوبی پنجاب کیلئے بڑا تحفہ قراردیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top