منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب

مورخہ: 19 اگست 2019ء

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی و مقامی قائدین، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مرکزی قائدین میں نظامت تربیت کے حافظ سعید رضا بغدادی (ڈائریکٹر کورسز)، علامہ محمود مسعود قادری ( کوآرڈینیٹر کورسز)، علامہ فدا المصطفیٰ (کوآرڈینیٹرعرفان الحدیث کورس)، انیلہ الیاس ڈوگر( مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت)، صائمہ نور (مرکزی ڈائریکٹر کورسز،MWL)، اقراء مبین (ڈپٹی ڈائریکٹر الہدایہ، MWL) اور زین العابدین (جنرل سیکرٹری، منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب) مہمان تھے۔

سول سوسائٹی سے مسز شاہدہ شاہ (سابقہ ممبر ضلع کونسل) شازیہ نئیر ایڈووکیٹ، عاصمہ نسیم ایڈووکیٹ، عالیہ رضا ایڈووکیٹ، رشیدہ بیگم (چیئر پرسن عورت فاؤنڈیشن)، تنویر فاطمہ (چیئر پرسن قومی اَمن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ضلع جہلم)، مومنہ ماہرو ( صدر پنجاب ٹیچر یونین برائے خواتین جہلم)، نبیلہ احسان (پرنسپل منہاج ماڈل سکول سعیلہ)، عشرت فاروق (وائس پرنسپل منہاج ماڈل سکول کالا گجراں)، تہمینہ گل (انچارج محکمہ بہبود آبادی)، نادیہ شاہد (انگلش لینگوئج ٹیچر UAE) اور مقامی قائدین میں نوید احمد (ضلعی نائب صدرTMQ) حافظ غلام مصطفی (ضلعی ناظم TMQ) قاضی نصیر احمد ( سابقہ ضلعی اَمیر TMQ)، پروفیسر شاہد بشیر (سابقہ ضلعی صدر TMQ، چوہدری احمد رضا ( تحصیل صدرTMQ)، علامہ فاروق الحسن( تحصیل ناظم TMQ)، طیب طاہر (جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم) نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید رضا بغدادی نے منظم کورس کروانے پر MWL کو مبارکباد دی اور کہا کہ منہاج القرآن آپ کو انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کی طرف نہیں بلکہ قرآن کا علم عام کرنے کی طرف بلاتی ہے۔ منہاج القرآن کا راستہ قرآن کا راستہ ہے اگر ہم قرآن کا علم اپنے دلوں میں اُتار لیں تو ہمارے دلوں کے زنگ خود اُتر جائیں گے۔

انیلہ ڈوگر نے کہا کہ MWL جہلم نے ایک ساتھ منظم طریقے سے 7مقامات پر کورسز کروا کر دوسری تنظیمات کیلئے نیا ٹرینڈ سیٹ کردیا ۔صائمہ نور نے معاشرے میں خواتین کا مقام اور منہاج القرآن ویمن لیگ کا کردار کے عنوان پر شرکاء سے خطاب کیا۔

علامہ محمود مسعود قادری نے کہا کہ دین کی بنیاد قرآن مجید ہے۔ آج کے دور میں منہاج القرآن وہ تحریک ہے جو قرآن کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے سرگرم عمل نظر آتی ہے۔ آج آپ کے سامنے سکول کالج جانے والی بچیوں نے 40روز کی محنت کے بعد قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھا اور اِس کا ترجمہ کرکے دکھایا، یہ اللہ کا خاص تحفہ ہے۔ اس کے علاوہ صفیہ رفعت نے کورسز کی تفصیلات سے قائدین اور شرکاء کو آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر کورسزکی معلمات کو اعزازی شیلڈز اور طالبات کو کورس کی تکمیل پر اسناد دی گئیں۔

موسم گرما کی تعطیلات میں عوام الناس کے لئے تحصیل بھر میں 7 مقامات پر دوسرے سالانہ 40 روزہ عرفان القرآن کورسز کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر مقام پر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کورس سے مکمل مستفید ہوئیں۔ کورس میں تجوید اور عربی گرائمر کے مکمل قوائد کی تعلیم دی گئی۔

رپورٹ: ناظمہ نشرواشاعت، منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top