تحریک منہاج القرآن پی پی 179 کا اجلاس

مورخہ: 28 اگست 2019ء

تحریک منہاج القرآن پی پی 179 پتوکی ضلع قصور کا اہم اجلاس پتوکی میں منعقد ہوا، جس میں پی پی 179کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ملک نقاش قادری صدر تحریک منہاج القرآن پتوکی نے کی۔ اجلاس میں محمد ندیم مصطفائی صدر قصور B تحریک منہاج القرآن اور رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک پتوکی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں محمد جاوید بٹ ناظم فنانس قصورB، محمدطاہر ناظم، طلعت نیاز نائب ناظم، تنویرحسین نائب صدر، سیٹھ سجاد علی ناظم فنانس، علامہ حافظ حسن سردار ناظم دعوت وتربیت، غلام عباس نائب صدراورزاہدحسین قادری ناظم پی پی 180نے شرکت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم مصطفائی نے کہا کہ ہمیں تحریک کے پیغام کو مؤثر انداز میں لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ممبرشپ کی رفتار کو مزید تیزکیا جائے۔ اجلاس میں موجود تمام عہدیداران نے تجدید عہد کرتے ہوئے تحریک کے کام کو ازسرنو کرنے کا اعادہ کیا اور ماہانہ بنیادوں پر نئے افراد کو تحریک میں شامل کرنے کا بھی عہد کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی ہدایات کے مطابق پتوکی میں جلد ماہانہ شب بیداری کے اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top