لودھراں: ماہانہ درس عرفان القرآن بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں انعقاد پذیر ہوا جس میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔ قاری حافظ محمد احمد خواجہ نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی، منہاج نعت کونسل کے ملک اسلم حماد، قاری عبد القیوم غوری، پروفیسر نعمان محمود کے علاوہ ملک سلیم قادری نے نعت خوانی اور منقبت بحضور امام عالیٰ مقام پیش کیں۔

بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بڑی سکرین پر دیکھائے جانے کا اہتمام کیا گیا، ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطاب کے دوران شرکاء دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض پیر سید مدثر نقوی نے سرانجام دیے۔ پروگرام کے انعقاد و انتظامات میں ملک اسلم حماد سردار اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک اختر، راؤ اخلاق، زاہد علی مصطفوی، مرزا اسلم کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

پروگرام کے آخر میں شرکاء کو لنگر حسینی پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top