ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن لاہور کے راہنماء مرزا محمد حنیف صابری کی رسم چہلم میں خطاب
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 153 واہگہ ٹاؤن کے رہنماء مرزا محمد حنیف صابری مرحوم کی رسم چہلم 15 ستمبر 2019ء کو ہوئی، جس میں چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، مرکزی میڈیا ڈائریکٹر نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود اور منہاج القرآن لاہور کے رہنماوں اور مرزا حنیف کے اہلخانہ و اعزاء اقارب نے بھی چہلم میں شرکت کی۔
تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے مرزا محمد حنیف صابری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ منہاج القرآن کا اثاثہ تھے اور انہوں نے اخلاص کیساتھ اپنی زندگی کو تحریک کے لیے وقف کر رکھا تھا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ اخلاص کے بغیر زندگی ادھوری ہے، لوگو آج اپنے دلوں کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت اور اطاعت کے چراغوں سے روشن کرو، دنیا کی شان وشوکت اور مال و دولت کے سکے قبر و حشر میں کام نہیں دیں گے۔ آخرت کی کرنسی اخلاص، اطاعت، تقویٰ، حب رسولﷺ اور اللہ کی مخلوق سے بے لوث محبت ہے، وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو اپنے آپ کو اللہ کی رضا کے سپرد کر دیتے ہیں، مرزا حنیف صابری انہی لوگوں میں سے ایک تھے، جنہوں نے زندگی کو بامقصد گزارا۔
پروگرام میں نعت خواں شہزاد حنیف مدنی اور دیگر ثناء خوانوں نے نعت خوانی کی جبکہ چہلم تقریب کا اختتام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی دعا کیساتھ ہوا۔
تبصرہ