ڈاکٹر حسین محی الدین کیلئے GIFA کی طرف سے گلوبل اسلامک ایوارڈ

ایوارڈ دینے کی تقریب ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں منعقد ہوئی
بین الاقوامی تنظیم نے اسلام کے معاشی نظام پر تحقیقی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا
صدر منہاج القرآن نے ”بزنس ایتھکس ان اسلام“ کے موضوع پر کتاب لکھی

لاہور(17 ستمبر2019) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کے موضوع پر بے مثال تحقیقی خدمات انجام دینے پر انہیں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ انہیں ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ”GIFA“ کی طرف سے دیا گیا۔ ایوارڈ تقریب میں ساؤتھ افریقہ کی ممتاز سیاسی شخصیات، اراکین اسمبلی، وزراء، دانشور، بینکرز اور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز اور کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حال ہی میں ”بزنس ایتھکس ان اسلام“ کے عنوان سے پانچ سو صفحات پر مشتمل کتاب تحریر کی جسے اسلامک بینکنگ سیکٹر اور اسلامی معاشی ماہرین میں بے حد پذیرائی ملی، انہوں نے اپنی اس کتاب میں اسلام کی معاشی اخلاقیات اور اسلامی معیشت کے بنیادی اصولوں پر قرآن و سنت کے تناظر میں روشنی ڈالی، ان کی اس تحقیقی خدمت کو بے حد سراہا گیا ہے۔

ایوارڈ ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ یہ ایک خوشی کا موقع ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام سیاست، معیشت سمیت ہر موضوع پر رہنمائی مہیا کرتا ہے، اسلام کے معاشی نظام پر تحقیق کرنے پر ملنے والا ایوارڈ پاکستان کا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا معاشی نظام اسلامی اخلاقیات تجارت پر زور دیتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top