ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کیپ ٹاؤن کی مرکزی مسجد القدس میں خطاب

صدر منہاج القران انٹر نیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کی قدیمی اور مرکزی مسجد القدس Gatesville Cape Town میں خطاب کیا۔ اس سلسلسہ میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں منہاج القرآن کیپ ٹاون کے عہدیداروں و کارکنان کے علاوہ مسلم کیمونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام میں ڈاکٹر چن نصیب (جرمنی)، جاوید اقبال صدر عوامی تحریک پریٹوریا، رانا آصف جمیل GQ ناظم MQI ساوتھ افریقہ، علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ، شیر افضل، اسد حسینی، عبداللہ جان، وسیم احمد، جان عالم صدر MQI کیپ ٹاون، چوہدری سعید، شوکت علی اور کثیر تعداد میں مسلم بز نس کمیونیٹی کے ممبرا ن اور عوام نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پاکستان نے موجودہ دور میں جدید علوم اور اسلامی اقدار کے احیاء اور اہمیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہر آنے والا بچہ پہلے بچوں سے زیادہ صلاحیت لیکر پیدا ہو رہا ہے مگر اس کے مربی اور ٹیچر قدیم علوم پر دسترس رکھتے ہیں انہیں بھی جدید تعلیم سے آراستہ ہونا ہوگا۔ تب طلبا کو فائدہ ہوگا اور پھرایک اچھا معاشرہ تیار ہوگا۔ آپ نےاس کے علاوہ اسلامک بنکنگ کے حوالےسے بھی مفصل گفتگو کی۔

آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صدر مسجد القدس کیپ ٹاؤن بیریسٹر شیخ محمود خطیب، انتظامیہ، امام و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top