تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ضلعی تنظیم کے انتخابات مکمل

سید ہدایت رسول ضلعی صدر، رانارب نوازانجم ناظم منتخب، رہنماؤں کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
ڈاکٹر طاہرالقادری نے نظام کی اصلاح کیلئے ہمیشہ قابل عمل تجاویز دیں: رفیق نجم
تحریک منہاج القرآن کو پورے فیصل آباد میں آرگنائز کیا جائے گا: ہدایت رسول، رب نواز

لاہور (30 ستمبر 2019) تحریک منہاج القرآن کی ضلعی تنظیم کے انتخابات مکمل ہوگئے، انتخابات کی نگرانی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ منہاج القرآن فیصل آباد کی ضلعی تنظیم کا اہم اجلاس اسلامک سنٹرگلفشاں کالونی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے ضلعی اورصوبائی حلقہ جات کے عہدیداران ورفقاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اہم اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد سید ہدایت رسول قادری ضلعی صدر، رانارب نوازانجم کو ضلعی ناظم منتخب کیا گیا۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پڑھے لکھے پاکستان اور عالم اسلام کےلئے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو وقف کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گیا، قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹرطاہرالقادری نے نظام کی اصلاح کیلئے ہمیشہ قابل عمل تجاویز دیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے اندوہناک واقعات اس نظام کے منہ پر طمانچہ ہیں، پانچ سال گزر جانے کے بعد بھی 14 شہداء کے ورثاء کو انصاف نہ مل سکا، قانونی ریلیف فقط قومی لٹیروں اور نوسربازوں کےلئے ہیں۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن انصاف مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی اور قومی سطح پر آئین و قانون کی حکمرانی، اسلامی روح کے مطابق فلاحی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کے محب وطن دانشور طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، آئین و قانون کی حکمرانی ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔ نو منتخب ضلعی صدر سید ہدایت رسول اور ضلعی ناظم رب نواز نے کہا کہ انشا اللہ تحریک منہاج القرآن کو پورے فیصل آباد میں آرگنائز کیا جائے گا۔ ضلعی، تحصیل و یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی مکمل کی جائے گی۔ سیدمحمودالحسن، بابرعلی چوہدری، اظہرعلی مصطفوی، سہیل حمید، میاں ریحان مقبول، راناطاہرسلیم، میاں کاشف محمود، اللہ رکھانعیم، عزیزالحسن اعوان، غلام محمدقادری، رانا غضنفرعلی، عبدالقادر، آصف عزیز، ساجدحسین، خالدرفیق، سہیل مقصود، عمرفاروق، اعجازاحمد، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری سمیت اہم رہنماؤں نے بھی و منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top