ایم ایس ایم کا 25واں یوم تاسیس، اسلام آباد میں قومی طلبہ کنونشن منعقد کیا جائیگا

مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی، تحصیلی، ضلعی صوبائی سطح پر بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا
مرکزی تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، عرفان یوسف، سید بلال حسین سمیت حکومتی عہدیداران بھی شرکت کرینگے

لاہور (یکم اکتوبر 2019) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 25واں یوم تاسیس 6 اکتوبر (اتوار) کو ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، مرکزی تقریب ایوان قائد ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد ہو گی ”قومی طلبہ کنونشن منعقد کیا جائیگا“ یوم تاسیس کے حوالے سے ملک بھر میں تحصیلی، ضلعی و صوبائی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، اسلام آباد میں ہونے والی مرکزی تقریب میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نوازگنڈاپور، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چودھری عرفان یوسف، سید بلال حسین، میاں انصر محمود، محمد حسنین سمیت حکومتی عہدیداران بھی شرکت کریں گے، یوم تاسیس کی تقریبات کی تیاریوں اور انتظامات کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، مرکزی تقریب سمیت ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کے حوالے سے انتظامی کمیٹیاں مرکزی صدر عرفان یوسف کو رپورٹ دیں گی۔ اسلام آباد میں ہونے والی مرکزی تقریب میں راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء رہنما بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top