ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے زلزلہ متاثرہ 100 خاندانوں کیلئے امدادی پیکج

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین کی زیر نگرانی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے میر پور آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ دیہاتوں سانگھ ککری، چتر پڑی اور نئی چنگی میں 100 سے زائدمتاثرہ خاندانوں کو خیمے، بستر اور نقد مالی مدد دی گئی۔

منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کی قیادت میں درجنوں کارکنان، والنٹیرز، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر آزاد کشمیر میرپور کی منہاج القرآن کی قیادت ظفر اقبال طاہر، شاہد محمود قادری، حافظ احسان الحق، مقصود احمد مغل طاہر امدادی سرگر میوں میں شریک ہیں۔

سید امجد علی شاہ نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق جن بھائیوں کے گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں ان کا سروے بھی کر رہے ہیں، ہم متاثرہ گھروں کی تعمیر و مرمت میں بھی جو مدد کرسکے وہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اپنے بہن بھائیو ں کے دکھ سکھ میں عملاً شریک ہونے کی تعلیمات دیتا ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے دکھ کی ہر گھڑی میں اپنا اسلامی اور انسانی فریضہ انجام دیا۔ انسانیت کی خدمت اور مظلوموں کی اشک شوئی عبادت ہے۔ زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے افراد میں مشکل کی گھڑی میں امدادی سامان بھجوانے اور دکھ کی گھڑی میں یاد رکھنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اوردرازی عمر کی دعا کی۔

mwf-Mirpur Earthquake

mwf-Mirpur Earthquake

mwf-Mirpur Earthquake

mwf-Mirpur Earthquake

mwf-Mirpur Earthquake

mwf-Mirpur Earthquake

mwf-Mirpur Earthquake

mwf-Mirpur Earthquake

mwf-Mirpur Earthquake

mwf-Mirpur Earthquake

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top