مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی تقریب ’’قومی طلبہ کنونشن‘‘

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی کی تقریب ’’قومی طلبہ کنونشن‘‘ اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایم ایس ایم کے صدر چوہدری عرفان یوسف، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، میاں عنصر محمود، راجہ زاہد محمود، ملک باسط، ملک سعید عالم، سید بلال، حسنین ارشد چوہدری ضیاء الرحمان، ایم ایس ایم کے سابقہ صدور و مرکزی قائدین سمیت منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں، عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ملک بھر سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء بھی بڑی تعداد میں سلور جوبلی تقریب میں شریک ہوئے۔

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان پاکستان اور عالم اسلام کی اصل دولت اور طاقت ہیں، پاکستان کو خوشحال اور باوقار ملک بنانے کے لیے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ نوجوانوں پر کی جانیوالی سرمایہ کاری رائیگاں نہیں جائے گی۔ ماضی میں افرادی قوت کے اس نایاب خزانے کو نظر انداز کیا گیا اور پاکستان مسائل کی دلدل میں تبدیل ہو گیا، تحریک منہاج القرآن نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے اخلاق سنوارنے پر محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ آج سے 25 سال قبل جب مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی بنیاد رکھی جارہی تھی تو میں نے یہ حکم دیتھا کہ کبھی قلم کو ہاتھ سے گرنے نہیں دیں۔ اگر ایم ایس ایم سے تعلق رکھنے والے کسی طالبعلم نے گردونواح کے ماحول کا اثر لے کر قلم کی جگہ بندوق پکڑنے کی کوشش کی تو اس کا مجھ سے اور تحریک منہاج القرآن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

میرا حکم تھا کہ علم اور امن کے فروغ کی جدوجہد کے دوران جتنے بھی کٹھن حالات درپیش کیوں نہ آئیں مگر امن،اعتدال پسندی اور قانون کے احترام کا دامن ہاتھ سے کبھی نہیں چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایم ایس ایم کے طلبہ پر یہ فخر ہے کہ گزرے ہوئے 25 سال کے کسی ایک بھی دن میرے تک کوئی ایسی شکایت نہیں پہنچی۔ میں دعا گو ہوں کہ ایم ایس ایم کے طلبہ اسی طرح علم اور امن سے محبت کا پرچم سربلند رکھیں۔ ایم ایس ایم کی موجودہ قیادت اور 25 سال کے عرصہ میں ایم ایس ایم کے لیے خدمات انجام دینے والے سابق صدور سلور جوبلی کے اس موقع پر مبارکباد اور میر ی ڈھیروں دعاؤں کے مستحق ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی رہنماؤں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر ایم کیو آئی بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 25 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء اصلاح احوال امت اور تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک (منہاج القرآن) کا ہر اول دستہ ہیں۔

صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد ہو یا علم و امن کے فروغ کی کاوش مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء نے ہر موقع پر اسلام اور پاکستان کا جھنڈا سر بلند رکھ۔ خرم نواز گنڈاپور نے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء نے کالجز اور یونیورسٹیز میں کتاب سے محبت کے علمی تحقیقی کلچر کا احیا ء کی۔

بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے کہا کہ ایم ایس ایم کے طلباء پاکستان کا محفوظ اور باوقار مستقبل ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو علم اور امن سے محبت کرنا سکھای۔ قاضی زاہد حسین نے کہا کہ منہاج القرآن کی طلبی تنظیم ایم ایس ایم تعلیمی بجٹ میں اضافہ، تعلیمی اداروں کو منشیات اور انتہا پسندی سے پاک کرنے کی جدوجہد میں سب سے آگے کھڑی نظر آتی ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ ہمیں ایم ایس ایم کے محب وطن اور عشق مصطفی کی دولت سے مالا مال طلبا پر فخر ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی نظریاتی فکر سے لیس طلباء پاکستان کا فخر ہیں۔

طلباء کنونشن

طلباء کنونشن

طلباء کنونشن

طلباء کنونشن

طلباء کنونشن

طلباء کنونشن

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top