گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Gosha Durood

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام 5 اکتوبر 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں نائب ناظم اعلیٰ کوراڈینشن انجینئر رفیق نجم، جواد حامد، سید مشرف علی شاہ، امیر لاہور حافظ غلام فرید، علامہ امداد اللہ خان، راجہ زاہد محمود، علامہ محمد لطیف مدنی، گوشہ نشینان اور مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ لاہور اور گردونواح سے مردوخواتین بھی اجتماع میں شریک ہوئے۔

نماز عشاء کے بعد پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، اس موقع پر مختلف ثناء خوانوں نے نعت خوانی کی۔ گوشہ درود کے وظائف پڑھے گئے، جس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دکھایا گیا۔

اس موقع پر انجینئر رفیق نجم نے بتایا کہ گوشہ درود میں ماہ ستمبر کے دوران 10 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ 75 ہزار اور 662 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ مجموعی طور پر اب تک گوشہ درود کے نظام کے تحت 3 کھرب 33 ارب 52 کروڑ 95 لاکھ 1 ہزار اور 517 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گوشہ درود کی آئندہ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی کا پروگرام 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس میں ہی شامل ہوگا، جس میں شرکت کے لیے تمام لوگ ایک دوسرے کو شرکت کی بھرپور دعوت دیں۔ آخر میں منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماء علامہ امداد اللہ خان نے دعا کرائی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کو لنگر بھی پیش کیا گیا۔

Gosha Durood

Gosha Durood

Gosha Durood

Gosha Durood

Gosha Durood

Gosha Durood

Gosha Durood

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top