ساؤتھ افریقہ: نٹال میں 115واں ماہانہ حلقہ ء درود

منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 115واں ماہانہ حلقۂ درود اور درس عرفان القرآن 6 اکتوبر 2019ء کو گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں بعد از نماز مغرب منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں تحریک کی علاقائی تنظیمات کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ اسد حسینی (فنانس سیکرٹری) عبداللہ، عمیر صابر( ناظم MQI نٹال) عابد منیر (صدر نارتھ بیچ) اور مشتاق، ڈاکٹر شاہد محمود، ذاکر رفیق، حافظ نادر علی، محمد مسعود قادری، عمر سلیمان، شیخ عباس، شیخ خالد، محمد محسن، شاہ جہان (صدر پائن ٹاون) نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام میں تلاوت قرآن کریم کی سعادت علامہ خواجہ محمد قاسم مجددی اور اسد حسینی نے حاصل کی جبکہ درود شریف اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت صوفی محمدشاہد سیفی صوفی ظفر اقبال نقسبندی اور محمد علی نےحاصل کی۔

محفل میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ نے ذکر کروایا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول کی محبت کے حصول اور نماز پنجگانہ پابندی سے ادا کرنے کی تلقین بھی کی۔

درودوسلام کے بعد MQI ایسٹرن کیپ کے سینئر ممبرسید تنویر شاہ نے دعا فرمائی اور ڈربن کے بزنس مین علامہ خواجہ محمد قاسم مجددی نے عظیم مصطفوی مشن میں باقاعدہ لائف ممبر شپ حاصل کر کے شمولیت اختیار کی۔ پروگرام کے بعد نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی اور مہمانان گرامی کی خدمت میں کھانا بھی پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top