علم سیکھنا ہر مومن مسلمان پر واجب ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین

اللہ نے امت محمدی کو تعلیم و تعلم، وعظ و نصیحت کا فریضہ بھی سونپا ہے: صدر منہاج القرآن
45 روزہ اسلامک لرننگ کورس کے شرکاء کی صدر منہاج القرآن سے خصوصی ملاقات
45 روزہ کورس میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز، عرفان العقائد، عرفان الفقہ شامل ہیں: غلام مرتضیٰ علوی
ڈاکٹر حسین محی الدین کی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی ہسپتال میں عیادت
صدر منہاج القرآن نے خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا

لاہور (13 اکتوبر 2019) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ علم سیکھنا ہر مومن مسلمان پر واجب ہے، اللہ اور اسکا رسول ﷺ کلمہ گو مسلمان سے کسی قسم کی تابعداری اور وفا داری چاہتے ہیں یہ سارا علم اور احکامات قرآن و سنت میں موجود ہیں، دین کی بنیادی تعلیمات سے محروم رہ جانے والوں کو ہر گھر کی دہلیز پر جا کر دین پڑھائیں، اللہ نے امت محمدی کو پیغمبران حق والا کام یعنی تعلیم و تعلم، وعظ و نصیحت اور دعوت و تبلیغ کا فریضہ بھی سونپا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن کے زیراہتمام نظامت دعوت و تربیت کی طرف سے قائم کردہ اکیڈمی آف اسلامک سائنسز کے ذمہ داران کو مبارکباد دی۔

نظامت تربیت کی طرف سے علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ یکم ستمبر سے 45 روزہ اسلامک لرننگ کورس کامیابی سے چل رہا ہے، اسلامک لرننگ کورس میں 5 پروگرام چل رہے ہیں جن میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز، عرفان العقائد کورس، عرفان الفقہ کورس شامل ہیں۔

پانچوں کورسز کے شرکاء نے صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے خصوصی ملاقات بھی کی، انہوں نے کہاکہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس زمانے میں بھی دین کا علم حاصل کرنے کےلئے وقت نکالتے ہیں۔

دریں اثناء صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی لاہور کے نجی ہسپتال میں عیادت کی اور انہیں قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف پھول اور نیک تمناءوں کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top