ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی عیادت

صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی لاہور کے نجی ہسپتال میں عیادت کی اور انہیں قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف پھول اور نیک تمناءوں کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top