منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے رہنماء شاہد مرسلین کا کویت آمد پر پرتپاک استقبال

تحریک منہاج القرآن برطانیہ کے مرکزی رہنما شاہد مرسلین 12 اکتوبر 2019ء کو نجی دورے پر کویت پہنچے، کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت صدر حاجی عبدالرشید کی سربراہی میں وفد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شاہد مرسلین وفد کے ہمراہ ہوٹل پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر حاجی عبدالرشید نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور مصروفیات کے باوجود تنظیمی و مشاورتی امور کے لیے وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شاہد مرسلین نے وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حاجی عبدالرشید اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ایک خاندان ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی جائیں انسان اپنوں سے دور رہ کر بھی اپنائیت کا احساس پاتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اس خاندان کو سلامت رکھے اور یہ محبتوں کے دیپ سدا روشن رہیں۔ شیخ الاسلام کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پہ سلامت رہے۔

شاہد مرسلین دورہ کویت کے دوران نجی مصروفیات کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے مخلتف تنظیمی و مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔

رپورٹ: (چوہدری محمد ارشد تبسم) کویت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top