تحریک منہاج القرآن ملتان کے وفد کی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راؤ آصف سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن ملتان کے وفد نے سرپرست تحریک مخدوم شہباز شاہ کی قیادت میں وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راؤ آصف علی سے ملاقات کی اور ڈاکٹر طاہرالقادری و ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کی جانب سے کتب کا تحفہ پیش کیا۔ وفد میں مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی اورضلعی ناظم تربیت ارشد قادری شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر راؤ آصف علی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات امت مسلمہ کیلئے عظیم اثاثہ ہیں جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے سائنسی علوم کی ضرورت پر نہ صرف زور دیا بلکہ اپنی تصانیف کے زریعے عصر حاضر میں درپیش مسائل کا حل سائنس کی روشنی میں قرآن و حدیث سے پیش کیا۔ عصر حاضر میں عروج حاصل کرنے کیلئے مسلم امہ کو سائنسی میدان میں ترقی کرنا ہوگی اس کے بغیر ترقی ممکن ہی نہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا بھر میں اسلام کے پیغام امن کو عام کیا اور نوجوانوں کو اسلام کے قریب کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا قرآن و حدیث کے علوم پر تحقیقی کام سائنس کے میدان میں روشنی کی کرن ہے، جس سے استفادہ کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر وفد نے زرعی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور زراعت کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں زرعی یونیورسٹی کے ذریعے ہونیوالے عظیم کام پر چانسلر ڈاکٹر راؤ آصف علی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top