منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے لیے عوامی رابطہ مہم و اجتماعات
تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری، ناظم تحریک مرزا جنید علی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع ملیر میں مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی نعمتوں کی عطاء پر شکر کا حکم ادا اور ان نعمتوں کا چرچہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے تاجدار کائنات ﷺ کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت کو سب سے بڑی نعمت عطاء کی۔ اس عظیم نعمت خداوندی پر خدا کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے کیونکہ کائنات کا وجود ہی تصدق مصطفیﷺ سے ہے۔
ان قائدین نے کہا آج کا مادیت پرست دور اخلاقی اقدار کی تباہی، گمراہی، روحانی اقدار کی بربادی، فکری انتشار، اخلاقی زوال، بے مقصدیت اور شیطانیت کا دور ہے انسانی فطرت پر شیطانی کردار غالب آچکا ہے۔ ایسے میں تحریک منہاج القرآن اس صدی کی تجدیدی تحریک ہے جو معاشرتی زوال کو عروج میں بدلنے کیلئے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
قائدین نے کہا 3 نومبر کو باغ قائد میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں فرزندان توحید و عاشقان مصطفیﷺ کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شریک ہو گا۔
تبصرہ