چکوال: منہاج القرآن کے ناظم تربیت علامہ محمد احمد رضا خان کا چہلم

تحریک منہاج القرآن کے ناظم تربیت اور آفس سیکر ٹری قاری احمد رضا خان کے چہلم کا پروگرام مدینۃ العلم میں منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کی رفقاء اراکین کے علاوہ دیگر علمائے کرام اور ان کی برادری کے افراد نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب حضرت علامہ ظہیر احمد نقشبندی مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن نے کیا۔

چہلم میں صاحبزادہ عاصم سلیم ہجویری سجادہ نشین دربار عالیہ حضور داتا گنج بخش علی ہجویری اور صاحبزادہ امین محمود مہاروی آستانہ عالیہ مہار شریف مظفر گڑھ مہمان خصوصی تھے۔ مرکزی مہمانان گرامی میں علامہ میر آصف اکبر ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب، علامہ غلام اصغر صدیقی ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب اور شہباز طاہر کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا تحریک منہاج القرآن شامل تھے۔

دیگر مہمانا ن گرامی میں حافظ محمد شبیر اسلام آباد، علامہ حافظ عبد الجلیل اسلام آباد اور علامہ نعیم احمد جہلم، علامہ حافظ محمد وقاص امام جامع مسجد ربانی کھنہ پل راولپنڈی، فیصل راجپوت صدر جامع مسجد ربانی کھنہ پل، حاجی نذیر جنجوعہ کھنہ پل راولپنڈی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

قائدین و کارکنان تحریک منہاج القرآن چکوال و دیگر ذیلی فورمز انتظامیہ میں حاجی فضل داد حاجی اظہر عباس حاجی مولا بخش حاجی ملازم حسین حافظ ظہور احمد ممتاز علی ماسٹر شوکت علی قادری محمد ضمیر الدین قادری محمد اعجاز اگرال اسامہ ریاض محمد اشفاق محمد راحیل ظفرحاجی عبد الغفور شیخ، حاجی محمد صابر حاجی محمد صفدر، خان ہارون حیدر، غلام رضا اعوان، ملک نذر حسین چوہدری نذر حسین شامل تھے۔

اس موقع پر حضرت علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے قاری احمد رضا خان کی خدمات کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس پروگرام میں حافظ محمد خان نے نقابت کی جبکہ تلاوت ظفر اقبال زین العابدین المصری شرقپور شریف نے کی۔ چہلم کے بعد ہجویری صاحبزادہ امین محمود مہاروی آستانہ عالیہ مہار شریف مظفر گڑھ نے علامہ محمد احمد رضا کے صاحبزادے محمد رضا کی دستار بندی بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top