200 مساجد میں میلاد النبی ﷺ کانفرنسز منعقد کی جائینگی: منہاج القرآن علماء کونسل

امت کا سکون سیرت النبی ﷺ اور عشق مصطفی ﷺ کو اختیار کرنے میں ہے: علامہ امداد اللہ قادری
اجلاس میں حضرت پیر سید باقر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی

لاہور (15 اکتوبر 2019ء) منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ربیع الاول میں لاہور کی 200 مساجد میں میلاد النبی ﷺ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی، اجلاس کی صدارت علامہ امداد اللہ قادری نے کی اور علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد اجلاس میں شریک ہوئی، علامہ امداد اللہ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کا سکون سیرت النبی ﷺ اور عشق مصطفی ﷺ کو اختیار کرنے میں ہے، وہ آپ کے اسوہ امن و محبت کے فروغ کے لیے میلاد النبی ﷺ کی کانفرنسز کا اہتمام وقت کی ناگزیر ضرورت ہے، اجلاس میں تمام مکتب فکر کے علمائے کرام کو منہاج القرآن کی مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے بھی کمیٹی قائم کی گئی، اجلاس میں علامہ میر آصف اکبر، علامہ غلام اصغر صدیقی، سید امداد حسین شاہ، علامہ خلیل حنفی، علامہ رفیق قادری، مولانا اقبال نورانی، قاری ظفر اقبال، پیر عنایت سیفی، محمد رفیق عاقب، مفتی عبدالخالق باروی، مولانا عبدالباسط مکی، علامہ غلام مصطفی قادری، علامہ راحیل احمد، علامہ غلام معین الدین، علامہ سخی بادشاہ، مولانا غلام مصطفی چشتی، قاری منیر احمد قادری نے شرکت کی۔

اجلاس میں معروف روحانی بزرگ پیر سید باقر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا گیا، ان کی اسلام اور انسانیت کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا، علمائے کرام نے پیر سید باقر علی شاہ;; کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے ہزاروں عقیدت مندوں اور سوگواروں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top