کویت: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ایگزیکٹو کونسل و جملہ فورمز کے عہدیداران کا اجلاس

کویت (چوہدری محمد ارشد تبسم) منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی ایگزیکٹو کونسل اور اس کے جملہ ذیلی فورمز و تنظیمات کا اجلاس 15 اکتوبر 2019ء کو ہوا جس کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن برطانیہ کے راہنما شاہد مرسلین تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی فیاض احمد اور حافظ شاہد منہاس نے کی۔ محمد افضل ناگی، صوفی تنویر احمد اور حاجی عبدالرؤف بھٹی نے بحضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلہائے عقیدت پیش کیے۔

تلاوت و نعت کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبدالرشید اور پاکستان عوامی سوسائٹی کے صدر سید جعفر صمدانی نے اسقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور خاص طور پر شاہد مرسلین کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد مرسلین نے کہا کہ ہر شے کی ایک اساس ہوتی ہے، جیسے کائنات کی تخلیق اساس اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قرار دیا ہے۔ اسی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل کی بھی اساس ہے اور یہ کارکنانِ تحریک کا اخوت و بھائی چارہ اور آپسی محبت و مودت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ پروقار تقریب اس محبت کی اساس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ میرا اور آپ کا کوئی خونی، کاروباری، سکول کالج یونیورسٹی کا تعلق نہی مگر پھر بھی آپ کی بےپناہ محبتیں ملی ہیں۔ اسی مشن کی برکت سے ہم اپنوں سے بڑھ کر ایک دوسرے سے شیر و شکر ہیں۔

تقریب کے اختتام پر حاجی محمد طارق نے دعا فرمائی اور تمام شرکاء کی تواضع شاندار ڈشز سے مزین عشائیہ سے کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top