منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم کا ماہانہ تنظیمی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم کا ماہانہ تنظیمی اجلاس مؤرخہ 13 اکتوبر 2019 کو منعقد ہوا جس میں منہاج یوتھ لیگ جہلم کی تحصیلی ٹیم سمیت ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت زین العابدین (جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب) نے کی، جبکہ دیگر عہدیداران حنیف مصطفوی (ضلعی صدر)، جہانگیر شہزاد (ضلعی جنرل سیکرٹری)، حسن محی الدین قادری (تحصیل صدر)، ریحان الطاف (تحصیل جنرل سیکرٹری)، حافظ خلیل اظہر (سیکرٹری دعوت) ، پارس محمود (سیکرٹری انفارمیشن)، طیب طاہر (سیکرٹری فنانس) اور چودھری احمد زیب (سیکرٹری سپورٹس) بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر یوتھ سٹڈی سرکل کا تعارف اور اُس کی ضرورت و اہمیت بیان کرتے ہوئے زین العابدین کا کہنا تھا کہ یوتھ سٹڈی سرکل کو شروع کرنے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے کتاب سے ٹوٹا ہوا تعلق بحال کرنا ہے اور نوجوانوں کی فکری رہنمائی کرکے اخلاقی بے راہ روی اور انتہا پسندی سے نجات دلانا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top