لودھراں: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان میں علامہ نصیر بابر کا خطاب
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ نصیر بابر نے خطاب کیا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقدہ پروگرام میں بہت بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ درس عرفان القرآن میں پیر سید دانش علی شاہ بخاری پیر سید مدثر نقوی کے علاوہ علماء کرام وکلاء اساتذہ معززین طلباء خواتین وحضرات کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت ہوئے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں آمد کا مہینہ جیسے جیسے قریب آرہا ہے ویسے ویسے عاشقان رسول کی دھڑکنوں میں اضافہ ہورہا ہے کیوں نہ ہو کہ حضور کی آمد سے بے سہاروں کو سہارا ملا کفروشرک اور ظلم وبربریت کے بادل چھٹے جہالت کا خاتمہ ہوا نور محمدی نے محروموں مجبوروں اور غریبوں کو اپنی آغوش رحمت میں سمیٹ لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی استقبال ربیع الاوّل شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ تحریک منہاج القرآن سالانہ مشعل بردار جلوس بھی نکالے گی گھر گھر محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا باقاعدہ اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تحریک نے آج بد عقیدگی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے جشن میلاد النبی کی شرعی حیثیت پر قرآن وحدیث سے ایسے مستند حوالوں کے انبار لگا دیے کہ صدیوں تک امت مسلمہ ان سے استفادہ کرتی رہے گی۔
صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد راؤ اسحاق ملک انور ملک اللہ یار ملک سلطان سردار اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ ملک عابد جوئیہ ملک اختر فوجی ظہور حسین مسز ارشاد منظور بیگم زاہد علی مصطفوی ملک کامران تاج قاری عبد القیوم غوری پروفیسر نعمان محمود کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ منہاج القرآن ویمن لیگ ایم ایس ایم نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں ملکی استحکام کے لیے دعا ہویی کشمیری بھائیوں کے لیے بھی دعا بھی کی گئی۔
تبصرہ