کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنز میں بزم منہاج کے زیراہتمام مقابلہ حسن و نعت

تحریر و تقریر کی مشق کردار سازی میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے: ڈاکٹر خان محمد ملک
اول، دوم، سوم پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے
ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر مسعود امجد مجاہد، د ڈاکٹر زوہیر احمد صدیقی و دیگر کا خطاب

COSIS Seminar

لاہور (25 اکتوبر 2019ء) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنز میں بزم منہاج کے زیراہتمام مقابلہ حسن و نعت کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر خان محمد ملک نے کہا کہ کردار سازی اور طلبہ میں ٹیلنٹ ابھارنے کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں بھی اہم ہیں، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز فن تحریر، تقریر اور نعتیہ مقابلوں کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور توجہ دیتا ہے، تقریب میں وائس پرنسپل ڈاکٹرممتاز الحسن باروی، ڈاکٹرممتاز احمد سدیدی، ڈاکٹر مسعود امجد مظاہر، ڈاکٹر زوہیر احمد صدیقی، کاشف بھٹی نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد طاہر نے انجام دئیے۔ مقابلہ حسن نعت میں 17 طلباء نے شرکت کی جن میں پہلی پوزیشن عاطف حنیف، دوسری پوزیشن زین العابدین اور تیسری پوزیشن سید ذیشان شاہ نے حاصل کی۔ ڈاکٹر خان محمد ملک نے مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کرنے پر سرپرست بزم منہاج پروفیسر محب اللہ اظہر اور کالج انتظامیہ کو مبارکباد دی اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عملی زندگی میں اپنے ما فی الضمیر کو بیان کرنے کے لیے زمانہ طالب علمی میں فن تحریر و تقریر کی مشق اہم کردار اد اکرتی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ اب سکولوں اور کالجوں میں اس طرز کی غیر نصابی سرگرمیاں مفقود ہو چکی ہیں لیکن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور ہدایت کے مطابق منہاج القرآن کے تمام تعلیمی ادارے بزم کے دیرینہ کلچر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top