درسِ ختمِ صحیح البخاری 2024 | شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا درس ختم صحیح البخاری 2024ء علم حدیث میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ فکر انگیز خطاب امتِ مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نکال کر مشترکات پر متفق ہونے کی دعوت دیتا ہے۔
🔑 اہم نکات:
- امت کو تفرقہ پروری سے پہنچنے والے نقصانات اور اتحاد کا راستہ
- ختمِ صحیح البخاری کے انعقاد کی تاریخی اہمیت
- امام بخاری کی زندگی، ابتلاء اور ان کی عظیم خصوصیات
- امام بخاری کا زہد، تقویٰ اور عشقِ رسول ﷺ
- خوارج اور بدعتیوں کے خلاف امام بخاری کی جرات مندانہ جدوجہد
- حضور نبی اکرم ﷺ تک امام بخاری کے طریق سے عالی ترین اسانید کی وضاحت
حجۃ المحدثین شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کا یہ بصیرت افروز خطاب امام بخاری کے بے مثال علمی ورثے کو اجاگر کرتا ہے اور امت کے لیے ان کے پیغام کو نمایاں کرتا ہے۔ مکمل خطاب دیکھیں اور ان گراں قدر اسباق سے استفادہ کریں۔
تبصرہ