کوہاٹ میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی افتتاحی تقریب

مرکزی نظامت تربیت کے زیرِاہتمام کوہات میں 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس کا آغاز ہوا۔ کورس کی افتتاحی کلاس میں 12 اکتوبر 2019ء کو ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی۔ کورس میں مرکزی کوآرڈینیٹرکورسز علامہ محمود احمد مسعود، ڈپٹی کوآرڈینیٹر کورسز علامہ محمد سرفراز احمد تدریس کے فرائض سر انجام دیں گے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت زادہ پیر انور جنید دربار عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ نے کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمود مسعود نے کہا کہ یہ کورس کوہاٹ کی عوام میں قرآن مجید کو سیکھنے کے لیے نیا راستہ کھولے گا۔ صاحبزادہ پیر انور جنید دربار عالیہ گھمکول شریف نے تحریک منہاج القرآن کی قرآن فہمی کی خدمات کو سراہا۔ تقریب سے نائب ناظم اعلی عبد الحیی اور حافظ عبد الجلیل نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top